سوشیل میڈیاشمالی بھارت

خاتون ایم ایل اے اسٹیج سے گر کر شدید زخمی (ویڈیو)

کیرالہ میں بھرت ناٹیم پروگرام کے دوران تریکاکارہ کی ایم ایل اے، اوما تھامس اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ وہ اس وقت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

کیرالا: کیرالہ میں بھرت ناٹیم پروگرام کے دوران تریکاکارہ کی ایم ایل اے، اوما تھامس اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ وہ اس وقت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

تین دن پہلے کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک بھرت ناٹیم پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں 12,000 فنکاروں نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں شریک ہونے کے لیے تریکاکارہ اسمبلی کی ایم ایل اے، اوما تھامس اسٹیج پر چڑھیں، لیکن اچانک ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ تقریباً 20 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئیں۔

اوما تھامس کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔