انٹرٹینمنٹ

فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے

وکی کوشل، ترپتی دمری اور ایمی ورک کی فلم 'بیڈ نیوز' نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں ہندوستانی مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

ممبئی: وکی کوشل، ترپتی دمری اور ایمی ورک کی فلم ‘بیڈ نیوز’ نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں ہندوستانی مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
وکی کوشل نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ کیسے منائی؟
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
کٹرینہ گھر کے بجٹ کا خاص خیال رکھتی ہیں: وکی کوشل
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘بیڈ نیوز’ 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘بیڈ نیوز’ ایک روم -کام ڈرامہ ہے۔ فلم ‘بیڈ نیوز’ کو پہلے دن سے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

جہاں فلم بیڈ نیوز کو فلمی ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، وہیں اسے ناظرین کی جانب سے بھی مثبت پبلسٹی مل رہی ہے۔ فلم بیڈ نیوز نے پہلے دن مجموعی طور پر 8.3 کروڑ روپے کمائے تھے۔

دوسرے دن بیڈ نیوز نے 10.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ تیسرے دن کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے 11.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس طرح فلم ‘بیڈ نیوز’ نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران تین دنوں میں تقریباً 30 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کا ایک گیت حسن تیرا توبہ توبہ کافی مقبول ہوچکا ہے۔ سوشیل میڈیا پر اس کے ریلز کی بھر مار ہے۔

a3w
a3w