حیدرآباد

گریٹر حیدرآباد میں ٹرافک پر قابو پانے ریونت ریڈی نے لئے اہم اقدامات

چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے کہا گریٹر حیدرآباد میں ٹرافک کنٹرول پر محکمہ پولیس کواولین ترجیح دی جانی چاہئے۔

حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے کہا گریٹر حیدرآباد میں ٹرافک کنٹرول پر محکمہ پولیس کواولین ترجیح دی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
ڈی سرینواس کا تعزیتی اجلاس۔ چیف منسٹر مدعو
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
ایم آئی ایم کے 7 حلقوں پر بی جے پی کی نظر
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

آج سکریٹریٹ میں حیدرآباد شہر میں ٹریفک کنٹرول کے موضوع پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ میں ٹرافک اہلکاروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر مناسب تعداد میں ہوم گارڈز کی بھرتی عمل میں لانے اور ان تمام امور کو اندرون تین ماہ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا مختلف محکموں میں کام کرنے والے ہوم گارڈز کو فوری طور پر محکمہ ٹرافک میں واپس لانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹرافک کنٹرول کے فرائض کے لیے فوری طور پر ان کی خدمات استعمال کی جا سکے۔ انہوں نے کہا ایسے مقامات جہاں ٹرافک کا اژدہام رہتا ہے‘ وہاں ٹرافک مسائل پر قابو پانے کے لئے لاء اینڈ آرڈر پولیس کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جانا چاہیے.

ریونت ریڈی نے موجودہ ٹرافک اسٹیشنس کو اپ گریڈ کرنے اور عملہ کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پولیس اسٹیشنس کی تنظیم نو کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے شہر میں سڑکوں اور جنکشنس کی توسیع پر توجہ دینے‘ ایل بی نگر جنکشن کے خطوط پر سب وے، انڈر پاس اور سرفیس وئے کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لینے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے زیادہ ٹرافک والے جنکشنس کی نشاندہی کرتے ہوئے صرف آٹومیٹک سگنل سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے پولیس عملہ کو تعینات کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے پولیس افسران اور میونسپل زونل کمشنروں کو تال میل کے ساتھ ٹرافک کنٹرول پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

ٹرافک کے مسائل اور ان پر قابو پانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مہینے میں ایک بار اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ شہر میں پارکنگ مسئلے پر قابو پانے کے لیے ملٹی لیول کار پارکنگ سنٹرس کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس سلسلہ میں خصوصی پارکنگ پالیسی تدوین کرنے کا مشورہ دیا۔

چیف منسٹر نے کہا حیدرآباد کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کے مطابق عظیم تر حیدرآباد میں ٹریفک کنٹرول اور نظم و نسق کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے اور کنسلٹیز کو ذمہ داریاں دیتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔

a3w
a3w