شمال مشرق
آسام میں کمسنی کی شادیوں کی روک تھام کے لئے مالی امداد
اسکیم کے تحت گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی اسکالرشپ ملے گی، جبکہ پوسٹ گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو 2500 روپے ماہانہ ملیں گے۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشوا شرما نے اتوار کے دن زور دے کر کہا کہ حکومت نے ایک مالی امدادی پہل کے ذریعہ کمسنی کی شادیاں ختم کرنے کی سمت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ پہلے سال 1.6لاکھ لڑکیوں کو 240کروڑ روپیوں کی امداد دی جائے گی۔ نشانہ 10لاکھ طالبات کا احاطہ کرنے کا ہے، جس کے لئے 1500کروڑ روپیوں کا بچت رکھا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی اسکالرشپ ملے گی، جبکہ پوسٹ گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو 2500 روپے ماہانہ ملیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس اسکیم کی بنیادی شرط یہی ہے کہ پوسٹ گریجویشن کی سطح تک پہنچنے تک لڑکیوں کی شادی نہ کی جائے۔