دہلی

تہور رانا، ٹال مٹول والے جوابات دے رہا ہے: پولیس

ممبئی پولیس نے ہفتہ کے دن کہا کہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کا اصل سازشی تہور رانا تحقیقاتی ایجنسیوں سے تعاون نہیں کررہا ہے۔ وہ ٹال مٹول والے جوابات دے رہا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ممبئی پولیس نے ہفتہ کے دن کہا کہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کا اصل سازشی تہور رانا تحقیقاتی ایجنسیوں سے تعاون نہیں کررہا ہے۔ وہ ٹال مٹول والے جوابات دے رہا ہے۔

ممبئی پولیس کرائم برانچ اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کی ایک ٹیم اُس کے دہلی دفتر آئی ہوئی ہے جہاں تہور حسین رانا کو رکھا گیا ہے۔

ممبئی پولیس نے اس سے تقریباً 8 گھنٹے پوچھ تاچھ کی۔ پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کے سابق عہدیدار تہور رانا نے کہا ہے کہ اسے 17 سال پرانی باتیں یاد نہیں۔ 64 سالہ پاکستانی نژاد کینڈین شہری شکاگو میں رہ رہا تھا۔ اسے لاس اینجلس سے ہندوستان لایا گیا۔