دہلی

عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف ایف آئی آر رد

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی جمہوریت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس نے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی ایف آئی آر رد کردی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی جمہوریت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس نے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی ایف آئی آر رد کردی۔

متعلقہ خبریں
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
عمران پرتاپ گڑھی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

ان پر ایک اشتعال انگیز گیت کا ایڈٹ کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔

جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اُجل بھویاں پر مشتمل بنچ نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ‘ عدالت کا فرض ہے۔

اس نے کہا کہ ادب‘ شاعری‘ ڈرامہ‘ فلمیں‘ طنز ومزاح اور فنون ِ لطیفہ‘ زندگی کو مزید بامعنی بناتے ہیں۔