آندھراپردیش
آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں میں آگ لگ گئی
فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں ٹہری ہوئی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں میں آگ لگ گئی۔
آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب ٹراویلس کی بسوں میں صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگ گئی۔
یہاں چاربسیں ٹہرائی گئی تھیں۔اس واقعہ میں ایک بس جل کر مکمل طورپر خاکسترہوگئی جبکہ دوسری بس جزوی طور پر جل گئی۔
مقامی افرادنے آگ دیکھ کر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ کے وقت وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ بسوں کے اطراف کچرے کے ڈھیر تھے۔
پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی یا کسی شرپسند کا کام تھا۔