جرائم و حادثات

شادی کی خوشی میں فائرنگ، ایک شخص کی موت

ابھیشیک شرما ولد اکلونی ساکن سریش شرما کا کل پھل دان پروگرام تھا۔ ابھیشیک کی بارات مہگاؤں کے بھوپت پورہ جانی تھی۔ کل دیر رات اس دوران کچھ لوگوں نے خوشی میں فائرنگ کی۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں شادی کی تقریب میں خوشی منانے کے لئے کی گئی فائرنگ میں ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔ گورمی پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکلونی گاؤں میں کل پیش آئے اس واقعہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ابھیشیک شرما ولد اکلونی ساکن سریش شرما کا کل پھل دان پروگرام تھا۔ ابھیشیک کی بارات مہگاؤں کے بھوپت پورہ جانی تھی۔ کل دیر رات اس دوران کچھ لوگوں نے خوشی میں فائرنگ کی۔

 ایک گولی مقامی باشندے رام شرن شرما (66) کے کان پر پاس لگی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی دوران 14 سالہ ہرش شرما کی ٹانگ میں گولی لگنے سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

گورمی تھانہ انچارج برجیندر سنگھ سینگر نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔