دہلی

راجناتھ سنگھ ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے

دونوں وزرائے دفاع پیر کو دو طرفہ میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ویتنام کے وزیر دفاع بعد میں آگرہ بھی جائیں گے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو یہاں ویتنام کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے وہاں کے وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
راج ناتھ سنگھ، کورونا سے متاثر
دفاع کی اراضیات ریاست کو حوالے کرنے تلنگانہ کی خواہش
راہول جی آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟: راج ناتھ سنگھ

جنرل فان دو روزہ دورے پر پیر کو یہاں پہنچیں گے۔ دونوں وزرائے دفاع پیر کو دو طرفہ میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ویتنام کے وزیر دفاع بعد میں آگرہ بھی جائیں گے۔

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور دو طرفہ دفاعی تعلقات اس شراکت داری کا ایک اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان وسیع پیمانے پر دفاعی شراکت داریاں ہیں، جن میں فوج کے درمیان تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام، اقوام متحدہ کے قیام امن میں تعاون، بحری جہازوں کے دورے اور دو طرفہ مشقیں شامل ہیں۔

سنگھ کے گزشتہ سال جون میں ویتنام کے دورے کے دوران ’’ہندوستان-ویتنام دفاعی شراکت داری‘‘، ’’مشترکہ نقطہ نظر کے بیان‘‘ اور ’میوچول لاجسٹک سپورٹ‘ کے بارے میں اہم جامع رہنما دستاویزات پر دستخط کیے گئے تھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار اور پیمانے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

a3w
a3w