بھارت

مگ-29 کی پہلی بار آئی این ایس وکرانت پر لینڈنگ

آئی این ایس وکرانت پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور ہمارے ملک کا اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز ہے۔ اسی پر آج مگ 29 نے پہلی بار لینڈنگ کی ہے۔

کوچی: ہندوستانی بحریہ نے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کے آپریشن کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے پہلی بار جہاز پر مگ 29 کو کامیابی کے ساتھ اتارا۔

اس سے بحریہ کے جنگی طیارہ بردار بحری جہازوں کی ڈیزائننگ، تعمیر اور آپریٹنگ میں ہندوستان کی مہارت ظاہر ہوتی ہے۔

 اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا، "ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز پر مقامی ساختہ ہلکے فائٹر طیارے کی کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ایک خود انحصاری کے ہمارے اجتماعی وژن کو پورا کرنے کی طرف بڑا قدم ہے”۔

آئی این ایس وکرانت پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور ہمارے ملک کا اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز ہے۔ اسی پر آج مگ 29 نے پہلی بار لینڈنگ کی ہے۔

فخر کی بات ہے کہ اس جہاز کو ہندوستانی بحریہ کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے اور اسے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا گيا ہے۔

یہ جہاز 4 اگست 2021 کو پہلے سمندری ٹرائل کے لیے روانہ ہوا۔ یہ جنگی جہاز 2 ستمبر 2022 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔