اسرائیلی فوج میں پہلی بار مسلم خاتون افسر عربی ترجمان مقرر
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر ایلا واویا اسرائیلی فوج کی پہلی مسلم ترجمان ہوں گی اور عربی زبان میں اسرائیلی فوج کا مؤقف پیش کرتی نظر آئیں گی۔
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے عربی زبان کیلئے میجر ایلا واویا کو نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر ایلا واویا اسرائیلی فوج کی پہلی مسلم ترجمان ہوں گی اور عربی زبان میں اسرائیلی فوج کا مؤقف پیش کرتی نظر آئیں گی۔
رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میجرایلا واویا کو سوشل میڈیا پر کیپٹن ایلا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں ترقی دے کر لیفٹیننٹ کرنل بنایا جائے گا۔
میجر ایلا واویا چند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ سنبھالیں گی جو گزشتہ 20 برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے اور اب ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں تازہ کارروائی میں دو نومولود سمیت 24 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عالمی طاقتوں کی مداخلت پر صہیونی ریاست اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح نہتے فلسطینیوں کو کچلنے میں مصروف ہے اور اسرائیلی فوج کی غزہ کے مسلمانوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ رات گئے اسرائیلی بمباری میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 2 نومولود بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے اور ڈیوٹی پر موجود ایک طبی اہلکار بھی شامل ہے۔