مشرق وسطیٰ

غزہ میں 25 سال میں پولیو کا پہلا معاملہ سامنے آیا

غزہ کی پٹی میں 25 سال میں پولیو وائرس کے انفیکشن کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

رام اللہ: غزہ کی پٹی میں 25 سال میں پولیو وائرس کے انفیکشن کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
سال کا 12 واں پولیو کیس
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جاری تنازعہ شروع ہونے سے پہلے 25 سال تک پولیو سے پاک تھا۔

اس بچے کو پولیو کی کوئی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، اور اس میں ایسی علامات ظاہر ہوئیں جس سے ڈاکٹروں کو شبہ تھا کہ وہ پولیو کا شکار ہوگیاہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے کہ وہ سات دنوں کے لیے جنگ بند کر دیں، تاکہ 6 لاکھ 40 ہزار فلسطینی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں۔

16 جولائی کو گلوبل پولیو لیبارٹری نیٹ ورک (جی پی ایل این) نے غزہ کے علاقے خان یونس اور دیرالبلح سے 23 جون کو لیے گئے گندے پانی کے نمونوں میں ٹائپ 2 پولیو وائرس کی نشاندہی کی تھی۔

اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی اور پولیو کی منتقلی کو روکنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

‘ڈبلیو ایچ او’ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے غزہ میں 10 سال سے کم عمر کے 640,500 سے زیادہ بچوں کے لیے ٹائپ 2 (این او پی وی2) ویکسین کی 12 لاکھ 30 ہزار خوراکیں مہیا کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔

a3w
a3w