حیدرآباد

جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری کانفرنس ہال میں سلور جوبلی تقریب کا پہلا اجلاس

جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری کے کانفرنس ہال میں سلور جوبلی تقریب کا پہلا اجلاس آج 12 بجے دوپہر کو منعقد ہوئی جس میں تینوں ہفتہ واری محافل مقررین کو مدعو کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری کے کانفرنس ہال میں سلور جوبلی تقریب کا پہلا اجلاس آج 12 بجے دوپہر کو منعقد ہوئی جس میں تینوں ہفتہ واری محافل مقررین کو مدعو کیا گیا تھا۔ تمام مقررین کی خدمات کی ستائش کی گئی اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شال پوشی کے ساتھ مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

نیز سابقہ کمیٹی ممبران کو بھی ان کی خدمات کے صلے میں شال پوشی کے ساتھ مومنٹو پیش کیا گیا اور اٹینڈیز کو ان کی محافل میں شرکت کے سرٹیفکیٹس اجرا کیے گئے۔

آج کی یہ تقریب کمیٹی کے صدر اور بانی کنوینر جناب غلام یزدانی، سینئر ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی اور پروفیسر سید جہانگیر (EFLU) اور جناب حامد محمد خان سابق امیر جماعت اسلامی بند تلنگانہ و اوڈیشہ بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

واضح رہے کہ سلور جوبلی تاریخ اسلام لیکچرز کا آغاز 6 مئی 2000 میں ہوا تھا۔ آج تک 1046 لیکچرز منعقد ہوئے۔

مقررین میں قابل ذکر مہمانان خصوصی کے علاوه ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، ڈاکٹر مفتی تنظیم عالم قاسمی، جناب محمد انور خان، مفتی محمد محامد بلال اعظمی، پروفیسر مجید بیدار، ڈاکٹر سید حبیب امام قادری، ڈاکٹر محمد ناظم على قابل ذكر ہیں۔

آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر سید جہانگیر صاحب نے قرآن کے حوالے سے تاریخ اسلام پر لیکچرز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مثالیں واضح کیں۔

پروگرام کا آغاز حافظ عبدالرحمن امام مسجد ہذا کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ انعام احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w