دیگر ممالک

کینیڈا میں پہلی مرتبہ ایک سکھ خاتون کونسلر منتخب

نوجیت کور برار پہلی سکھ خاتون برامپٹن سٹی کونسلر منتخب ہوئی جس کا الیکشن حال میں ہوا تھا۔ ریسیپریٹری تھراپسٹ اور 3 بچوں کی ماں نوجیت کور برار نے وارڈ نمبر 2 اور 6سے الیکشن جیتا۔

ٹورنٹو: انڈو۔ کینیڈین ہیلت کیر ورکر نوجیت کور برار پہلی سکھ خاتون برامپٹن سٹی کونسلر منتخب ہوئی جس کا الیکشن حال میں ہوا تھا۔ ریسیپریٹری تھراپسٹ اور 3 بچوں کی ماں نوجیت کور برار نے وارڈ نمبر 2  اور 6سے الیکشن جیتا۔

انہیں پیر کے دن 28.85 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف کے حصہ میں 22.59 فیصد ووٹ آئے۔ برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے جو دوسری میعاد کے لئے میئر منتخب ہوئے‘ نوجیت کور برار کی بڑی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن ورکر کے طورپر بے لوث خدمات انجام دی تھیں۔

 انتخابی مہم کے دوران نوجیت کور برار نے 40ہزار مکانوں کی کال بیل بجائی اور گزشتہ 2 ماہ میں 22 ہزار 500 شہریوں سے ملاقات کی تھی۔

a3w
a3w