مشرق وسطیٰ

مصر میں رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد کی موت

مصر کی جنوبی گورنری اسیوٹ میں پیر کو ایک رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

قاہرہ: مصر کی جنوبی گورنری اسیوٹ میں پیر کو ایک رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع سرکاری نیوز ویب سائٹ احرام آن لائن نے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے

رپورٹ میں آسیوٹ کے گورنر عصام سعد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرنے والی عمارت کے ملبے سے متاثرین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چھ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مسٹر سعد نے کہا کہ منہدم عمارت اور آس پاس کے مکانات کا معائنہ کرنے اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے ایک ہنگامی انجینئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ سول ڈیفنس فورسز ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گورنر سعد نے کہا کہ امدادی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زخمیوں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور واقعے سے متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کرے۔

a3w
a3w