نالندہ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ہرنوت تھانہ علاقے میں گوناواں پل کے قریب جمعرات کی رات آٹو رکشہ اور کار کے درمیان ٹکر میں دو افراد کی موت ہو گئی۔

راجگیر: بہار کے نالندہ ضلع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے ہلسا تھانہ علاقہ کے تحت بائی پاس علاقہ میں جمعرات کی رات بولیرو کی زد میں آکر بائک پر سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔
مرنے والوں کی شناخت روہت راج (20) ، دلشانت کمار (18) اور اوم پرکاش (23) کے طور پر ہوئی ہے جو ہلسا تھانہ علاقہ کے پرتھو گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ہرنوت تھانہ علاقے میں گوناواں پل کے قریب جمعرات کی رات آٹو رکشہ اور کار کے درمیان ٹکر میں دو افراد کی موت ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت ضلع کے نورسرائے تھانہ علاقے کے میار گاؤں کے رہنے والے رام پرویش پاسوان (58) اور پٹنہ ضلع کے ساکسوہارا تھانہ علاقے کے رہائشی وویک کمار (50) کے طور پر ہوئی ہے۔
دونوں رشتے میں ساڑھو ہیں۔ آٹو رکشہ سوار ہرنوت تھانہ علاقہ کے تحت بلواپر گاؤں سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد آٹو ڈرائیور اور کار سوار فرار ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نالندہ کے رکن اسمبلی کوشلندر کمار بہار شریف صدر اسپتال پہنچے اور متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔