جرائم و حادثات

اڈانکی-نرکیٹ پلی قومی شاہراہ پر المناک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت

تلنگانہ میں ضلع نلگنڈہ کے میریالا گوڈا میں اڈانکی-نرکیٹ پلی قومی شاہراہ پر اتوار کی آدھی رات کو المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار ایک نامعلوم لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ بشمول دو بچے اور ایک خاتون کی موت ہوگئی اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

نلگنڈہ: تلنگانہ میں ضلع نلگنڈہ کے میریالا گوڈا میں اڈانکی-نرکیٹ پلی قومی شاہراہ پر اتوار کی آدھی رات کو المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار ایک نامعلوم لاری سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ بشمول دو بچے اور ایک خاتون کی موت ہوگئی اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

پولس کے مطابق مہلوکین کی شناخت مہیش (32) ، جیوتی (30) ، رشیتا (6) ، بھوما مہیندر (32) اور لیانشی (2) کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ وجئے واڑہ اور دیگر مقامات کا درشن کرکے اپنے آبائی گاؤں نندی پاڈو واپس آرہے تھے۔

زخمی شخص کو میریالا گوڈا کے ایریا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کے بعد اسے مزید طبی علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولس نے کیس درج کر لیا ہے، اور لاری اور اس کے ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے چھان بین کررہی ہے۔