شمالی لبنان میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ، دو افراد کی موت
قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، الجديد اسٹریٹ پر واقع یہ عمارت علی الصبح گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاندان ملبے تلے دب گیا۔ واقعے کے فوراً بعد سول ڈیفنس، لبنانی ریڈ کراس، ہنگامی امدادی تنظیموں اور رضاکاروں نے مشترکہ طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔
بیروت: شمالی لبنان کے شہر طرابلس کے علاقے قبہ میں ہفتے کی علی الصبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات سول ڈیفنس نے بتائی۔
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 66 سالہ احمد عبد الحمید المیر اور ان کی بیٹی الیسر المیر کے طور پر ہوئی ہے، جو سرکاری اسپتال میں نرس تھیں۔
قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، الجديد اسٹریٹ پر واقع یہ عمارت علی الصبح گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاندان ملبے تلے دب گیا۔ واقعے کے فوراً بعد سول ڈیفنس، لبنانی ریڈ کراس، ہنگامی امدادی تنظیموں اور رضاکاروں نے مشترکہ طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ایک خاتون کو زندہ نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا، جبکہ اسی خاندان کے 14 سالہ لڑکے کی حالت محفوظ بتائی گئی ہے۔
لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس واقعے کے بعد طرابلس میں رہائشی عمارتوں کی خستہ حالی پر ایک بار پھر تشویش بڑھ گئی ہے۔
ریسکیو اور ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔