جموں و کشمیر

برف باری سے سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے سے برف ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کیا جائے گا۔

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ برف باری کے باعث پیر کی صبح بھی سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

حکام نے بتایا کہ تمام ائیر لائنز نے پروازوں کو ری شیڈول کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے سے برف ہٹانے کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کیا جائے گا۔

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر کو لگاتار چوتھے روز صبح کے وقت فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی۔

قبل ازیں دھند کی وجہ سے گذشتہ تین دنوں کو صبح کے وقت فلائٹ آپریشن میں خلل واقع ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں دوران شب تازہ برف باری ہوئی۔