تلنگانہ

تلنگانہ بھرمیں پھولوں کے تہوار بتکماں کی دھوم

حیدرآباد میں تکماں تہوار کو بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ مختلف پھولوں سے بتکماں کو ترتیب دے کر عقیدت کے ساتھ پوجاکی جاتی ہے۔ اپل بھگایت فیز 2 کے واسوی میٹروپولس گیٹیڈ کمیونٹی میں بتکماں تقاریب شاندار پیمانہ پر منعقد ہوئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں پھولوں کا تہوار بتکماں شاندار انداز میں منایا جارہا ہے۔ پہلے دن بتکماں کے موقع پر تقاریب جوش و خروش کے ساتھ ہوئیں۔ خواتین کی عظمت کی علامت تکماں کو خواتین نے نہایت عقیدت اور خوشی کے ساتھ منایا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ


حیدرآباد میں بتکماں تہوار کو بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ مختلف پھولوں سے بتکماں کو ترتیب دے کر عقیدت کے ساتھ پوجاکی جاتی ہے۔ اپل بھگایت فیز 2 کے واسوی میٹروپولس گیٹیڈ کمیونٹی میں بتکماں تقاریب شاندار پیمانہ پر منعقد ہوئیں۔

ان تقاریب میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ خواتین نے کھیل کود اور گیتوں کے ساتھ نہایت پرجوش انداز میں بتکماں کا جشن منایا۔


دوسری طرف تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ سدی پیٹ اور چنتا ماڈکا کو اپنی ذاتی جائیداد کی طرح استعمال کررہے ہیں۔ سدی پیٹ کے چنتا ماڈکا میں بتکماں تقاریب میں شریک کویتا نے کہا کہ وہ اس سال خصوصی حالات میں یہاں آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک کے آغاز کے بعد تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یہاں دوسرے افراد کو لایا۔ کویتا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چندرشیکھرراو کی بدنامی کے کام کر رہے ہیں، اور جب میں نے یہ بات کہی تو مجھے اپنے ہی خاندان سے دور کردیا گیا۔ یہ بات کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔