بین الاقوامی

انجیلینا جولی، اقوام متحدہ پناہ گزیں ایجنسی سے علحدہ

یو این ایچ سی آر سے عرصہ دراز تک وابستہ رہنے کے بعد انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ اب وہ تمام تر توجہ پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد پر مبذول کریں گی۔

اقوام متحدہ: انسانی ہمدردی اور حقوق انسانی کے لئے کام کرنے کے لئے مشہور انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی تائید اور فلاح و بہود کے لئے کام کرتی رہیں گی اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی میں اب جولی کا رول نہیں رہا دو دہوں کے بعد دونوں کے راستے علحدہ ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے علاوہ ایسے افراد جو کہ نقل مقام کیئے ہیں ان کی بھی وہ مدد کرتی رہیں گی۔ جولی نے 2001 میں اقوام متحدہ رفیوجی ایجنسی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور 2012 میں انہیں خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

یو این ایچ سی آر سے عرصہ دراز تک وابستہ رہنے کے بعد انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ اب وہ تمام تر توجہ پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد پر مبذول کریں گی۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی کی نمائندگی کے حیثیت سے ان کا رول ختم ہوگیا ہے جبکہ وہ دو دہوں تک مذکورہ ایجنسی سے وابستہ رہی۔

مشترکہ بیان میں جو کہ جمعہ کو جاری کیا گیا تھا یو ایس ایکٹر اور ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایجنسی کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے اب اپنا رول ادا نہیں کریں گی تاکہ تمام تر توجہ حقوق انسانی اور انسانی ہمدردی سے متعلق امور پر دی جاسکے۔

انھو ں نے کہا کہ جہاں تک ان کے اختیار میں ہے وہ پناہ گزینوں کی مدد کرتی رہیں گی اداکارہ نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ اب خدمت کے لئے مختلف طریقہ کار اختیا رکیا جائے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرینڈی نے کہا ہے کہ مجھے اس کے علم ہے کہ جولی کو اب رفیوجی کاز سے دلچسپی نہیں رہی۔