معیشت پر توجہ دینے کے بجائے مرکز کی سیاست پر فوقیت: کے ٹی آر
کووڈ وباء کے بعد چین سے واپس جارہے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ مشغول کرنے کی ترغیب دینے میں بھی مودی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس رپورٹ سے پھر ایک بار ثابت ہوگیا کہ بی جے پی کو معیشت سے زیادہ سیاست میں دلچسپی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے مرکزی حکومت پر ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے سیاست کو فوقیت دینے کا الزام عائد کیا۔
آج ملک کی معیشت کے متعلق پارلیمنٹری پیانل رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ اس رپورٹ کے مطابق حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کووڈ وباء کے بعد چین سے واپس جارہے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ مشغول کرنے کی ترغیب دینے میں بھی مودی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس رپورٹ سے پھر ایک بار ثابت ہوگیا کہ بی جے پی کو معیشت سے زیادہ سیاست میں دلچسپی ہے۔
حکومت کو مان لینا چاہئے کہ سیاست کو اہمیت دینے کے ایسے ہی نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی پرامیٹر دیکھتے ہوئے تقریر کرنے کو آسان قرار دیتے ہوئے کہاکہ جبکہ سنجیدگی کا مظاہرہ نیں کیا جاتا نتائج حاصل ہونا مشکل ہی رہے گا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ ہندوستان میں وسائل کی موجودگی کے باوجود چین سے منتقل ہورہے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ہندوستان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک ویتنام، تھائی لینڈ کمبسوڈیہ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں کامیاب رہے پارلیمنٹری کمیٹی برائے کامرس کی صدارت کانگریس قائد ابھیشک منو سنگھوی کررہے ہیں۔
کے ٹی راما راؤ نے اس رپورٹ کو نوجوانوں کیل ئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے حکومت سے ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا۔