تلنگانہ

فوڈ پوائزننگ سے ہاسٹل کی کئی طالبات کی طبیعت بگڑ گئی

اسپتال میں داخل کروائی گئی 150 طالبات میں سے 15 طالبات نے اچانک الٹیوں اور پیٹ درد کی شکایت کی جس کے بعد ہاسٹل عملہ نے فوری طور پر انہیں بہتر طبی امداد کے لئے ونپرتی ضلع اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کے کوتہ کوٹہ بی سی ہاسٹل میں جمعہ کی رات کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے کئی طالبات کی طبیعت بگڑ گئی۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اسپتال میں داخل کروائی گئی 150 طالبات میں سے 15 طالبات نے اچانک الٹیوں اور پیٹ درد کی شکایت کی جس کے بعد ہاسٹل عملہ نے فوری طور پر انہیں بہتر طبی امداد کے لئے ونپرتی ضلع اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں فوری علاج کے بعد طالبات کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ضلع کلکٹر آدرش سوربھی نے اسپتال پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ طالبات سے ملاقات کی۔

ہفتہ کی صبح ڈاکٹروں نے طالبات کا دوبارہ معائنہ کیا جس کے بعد اب انہیں ایمبولینس کے ذریعے واپس ہاسٹل بھیجنے کے انتظامات کئے گئے۔