آندھراپردیش
اے پی کے کرشنا ضلع میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ۔10 افراد کی حالت تشویشناک
ذرائع کے مطابق پھل کھانے سے 10 افراد شدید بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان افراد نے بادام سمجھ کر غلطی سے زہریلے بیج یا پھل کھا لئے تھے جس کے فوراً بعد انہیں الٹیوں اور دست کی شکایت ہونے لگی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے علاقہ نندی گاما میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق پھل کھانے سے 10 افراد شدید بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان افراد نے بادام سمجھ کر غلطی سے زہریلے بیج یا پھل کھا لئے تھے جس کے فوراً بعد انہیں الٹیوں اور دست کی شکایت ہونے لگی۔
حالت بگڑنے پر تمام متاثرین کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انہوں نے یہ پھل نادانی میں کھائے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔