سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک میں گاؤرکھشکوں کا حملہ‘ مسلم تاجرادریس پاشاہ جاں بحق

ایک پولیس کانسٹبل نے مداخلت کی اور ظہیراورپنیت کو پولیس اسٹیشن لے گیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ادریس پاشا نے مقامی مارکٹ سے مویشی خریدنے کی رسید تک دکھائی لیکن پنیت اور دیگر افراد نے اس پر حملہ کردیا۔ انہوں نے اس سے پاکستان چلے جانے کو کہا۔

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع رام نگرا میں جو بنگلورو سے 20کلومیٹردور واقع ہے گاؤرکھشکوں نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کردیا۔ جمعرات کی رات پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے گاؤرکھشک پونیت کریہلی اور دیگر چار کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ
کنہیا کمار، ببر شیر ہے: کانگریس
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک

مقتول  کی شناخت ادریس پاشا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ریاست کے ضلع منڈیا کا رہنے والاتھا۔ واقعہ  اس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس نے کنٹینرڈرائیورسیدظہیر کو پونیت کی شکایت پر گرفتارکیا۔ پونیت اور اس کی گیانگ نے ایک گاڑی کوروکاتھا جس میں مویشی لے جائے جارہے تھے۔

 پولیس ذرائع کے بموجب گاڑی ستنورپولیس اسٹیشن کے سامنے روکی گئی اور ادریس پاشا اور لوڈرعرفان کا پیچھاکیاگیا۔ بعض لوگوں نے ادریس کا پیچھا کیا اور ان میں دو نے ظہیرپرحملہ  کردیا جو گاڑی کے قریب کھڑا تھا۔

 ایک پولیس کانسٹبل نے مداخلت کی اور ظہیراورپنیت کو پولیس اسٹیشن لے گیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ادریس پاشا نے مقامی مارکٹ سے مویشی خریدنے کی رسید تک دکھائی لیکن پنیت اور دیگر افراد نے اس پر حملہ  کردیا۔ انہوں نے اس سے پاکستان چلے جانے کو کہا۔

مارکھانے کے بعد ادریس بیہوش ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ پنیت نے جسے ادریس پاشا کی حالت کا پتہ نہ تھا‘ تین افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس تحقیقات شروع ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ادریس پاشا کی موت پنیت اور دیگر افراد کی مارپیٹ کے نتیجہ میں ہوئی۔

 ظہیرنے بھی پنیت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اسی دوران ادریس پاشا کے افراد خاندان نے ستنورپولیس اسٹیشن کے قریب دھرنادیا اورپنیت اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w