مشرق وسطیٰ

وزیراعظم کویت سے وزیر خارجہ جئے شنکر کی ملاقات

جئے شنکر ایک روزہ دورہ پر اتوار کے دن کویت پہنچے۔ جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ ہماری اصلی شراکت داری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

کویت سٹی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الجابر الصباح اور ولیعہد (کراؤن پرنس) شیخ صباح الخالد الصباح سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی

جئے شنکر ایک روزہ دورہ پر اتوار کے دن کویت پہنچے۔ جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ ہماری اصلی شراکت داری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

کویت آمد پر ہندوستانی وزیر خارجہ کا خیرمقدم ان کے کویتی ہم منصب عبداللہ علی الیحییٰ نے کیا۔ جئے شنکر کویت کی ایک عمارت میں مہیب آتشزدگی میں 45 ہندوستانیوں کی ہلاکت کے دو ماہ بعد کویت پہنچے۔

a3w
a3w