مشرق وسطیٰ

ایران میں سابق افغان پولیس کمانڈر کا قتل: میڈیا

مہر نے باخبر ذرائع اور ایران کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتول کی شناخت اکرام الدین ساری کے طور پر ہوئی ہے، جو سابق افغان حکومت کے دور میں شمالی افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس کمانڈر رہ چکے تھے۔

تہران: سابق افغان پولیس کمانڈر کو ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلح حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے یہ خبر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

مہر نے باخبر ذرائع اور ایران کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتول کی شناخت اکرام الدین ساری کے طور پر ہوئی ہے، جو سابق افغان حکومت کے دور میں شمالی افغانستان کے صوبہ تخار میں پولیس کمانڈر رہ چکے تھے۔

انہیں ولی عصر اسٹریٹ پر اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جو وہ اپنی ملازمت سے فارغ ہوکر اپنے گھر واپس جارہے تھے۔

خبر کے مطابق شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔