مشرق وسطیٰ

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوی کو سزائے موت سنادی گئی

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ارکان نے یزیدی خواتین کو سنجار ضلع سے اغوا کیا اور ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے ان خواتین کو موصل میں واقع اپنے گھر میں قید کرلیا۔

بغداد: عراق کی عدالت نے داعش کےسابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت سنا دی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے، انسانیت کے خلاف جرائم  اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
ایشیاء کپ: ہند۔پاک ٹیمیں ایک ہی گروپ میں

 عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ارکان نے یزیدی خواتین کو سنجار ضلع سے اغوا کیا اور ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے ان خواتین کو موصل میں واقع اپنے گھر میں قید کرلیا۔

ابوبکر بغدادی کی بیوی عراقی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔ عراقی عدالت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابوبکربغدادی کی اہلیہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔

ایک عدالتی عہہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ فوجداری عدالت نے آج ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو انسانیت کے خلاف جرائم، یزیدی لوگوں کی نسل کشی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019 میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

a3w
a3w