کھیل

بابر اعظم کی تنخواہ کوہلی سے 12 گناہ کم

ویراٹ کوہلی کی تنخواہ بابر اعظم سے 12 گنا زیادہ ہے۔ پاکستان کے کپتان ہر سال 43 لاکھ 50 ہزار روپے کماتے ہیں جو ویراٹ کوہلی کے نئے معاہدے کے تحت تقریباً 12 گنا کم ہے۔

ممبئی: بی سی سی آئی نے سال 2023 کیلئے ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نئے مرکزی معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو کھلاڑیوں کی ٹاپ اے پلس زمرہ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ کوہلی کو سالانہ 7 کروڑ روپے ملتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

 ویراٹ کوہلی کی تنخواہ بابر اعظم سے 12 گنا زیادہ ہے۔ پاکستان کے کپتان ہر سال 43 لاکھ 50 ہزار روپے کماتے ہیں جو ویراٹ کوہلی کے نئے معاہدے کے تحت تقریباً 12 گنا کم ہے۔

 پی سی بی کے معاہدوں میں اعلیٰ سطح کی تنخواہ بی سی سی آئی کی کیٹیگری سی کے سنٹرل کنٹراکٹ یافتہ کھلاڑیوں جیسے سنجو سیمسن اور ارشدیپ سنگھ کی سالانہ تنخواہ کے نصف سے بھی کم ہے۔ بابر کے علاوہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹراکٹ میں ٹاپ کیٹیگری میں محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور حسن علی شامل ہیں۔

 بی سی سی آئی نے اتوار کو کنٹراکٹ کے تازہ ترین زمروں کا اعلان کیا تھا۔ ایک قابل ذکر تبدیلی میں جہاں کے ایل راہول کو گریڈ بی میں تنزلی کردی گئی جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو اے پلس کیٹیگری میں ترقی دی گئی۔

 جڈیجہ اور کوہلی کے ساتھ ساتھ کپتان روہت شرما اور جسپریت بمراہ بھی ٹاپ زمرہ میں شامل ہیں۔ ہاردک پانڈیا، آر اشون، محمد سمیع، رشبھ پنت اور اکشر پٹیل گریڈ اے میں ان سے بالکل نیچے ہیں اور انہیں تقریباً 5 کروڑ روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ ایلیٹ اے پلس کیٹیگری ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے جو تینوں فارمیٹس کیلئے یقینی امیدوار ہوتے ہیں جبکہ اے زمرہ ایسے کرکٹرز پر مشتمل ہوتاہے جو ٹسٹ اور ونڈے کیلئے کنفرم ہوتے ہیں۔

محدود اوورز کی کرکٹ کیلئے سمجھے جانے والے کھلاڑی گروپ بی میں ہیں جبکہ گروپ سی کے کھلاڑیوں کو عام طورپر تین فارمیٹس میں سے ایک کیلئے مستقل بنیادوں پر سمجھا جاتا ہے۔