قومی

راجستھان اسمبلی کے سابق اسپیکر گرراج پرساد تیواری کا انتقال

قابل ذکر ہے کہ گرراج پرساد تیواری راجستھان کی پانچویں اور آٹھویں اسمبلی کے رکن رہے، اور انہوں نے 29 مارچ 1985 سے 31 جنوری 1986 تک راجستھان اسمبلی کے نائب اسپیکر اور 31 جنوری 1986 سے 11 مارچ 1990 تک اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

بھرت پور: راجستھان اسمبلی کے سابق اسپیکر گرراج پرساد تیواری کا جمعہ کی صبح بھرت پور میں انتقال ہو گیا۔
ان کی عمر تقریباً 105 برس تھی۔

متعلقہ خبریں
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے


موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان کی آخری رسومات ان کےآبائی گاؤں بڈیاری بایانا میں ادا کی جائیں گی۔


قابل ذکر ہے کہ گرراج پرساد تیواری راجستھان کی پانچویں اور آٹھویں اسمبلی کے رکن رہے، اور انہوں نے 29 مارچ 1985 سے 31 جنوری 1986 تک راجستھان اسمبلی کے نائب اسپیکر اور 31 جنوری 1986 سے 11 مارچ 1990 تک اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔


وہ راجستھان اسمبلی کی داخلہ کمیٹی اور خصوصی اختیاراتی کمیٹی کے بھی رکن رہے۔


ان کے انتقال پر موجودہ اسمبلی اسپیکر واسودیَو دیو نانی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیواری جی پارلیمانی روایات سے گہری واقفیت رکھتے تھے۔ انہوں نے اسپیکر کی حیثیت سے ان روایات کی بھرپور پاسداری کی۔ ان کی عوامی زندگی دیانت داری، سادگی اور عوامی خدمت کے لیے وقف تھی۔ وہ جمہوری اقدار اور عوامی مفاد کے مسائل کے تئیں ہمیشہ حساس رہے۔ ان کا انتقال سیاسی اور سماجی شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔


راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیواری جی نے 105 سال کی عمر تک شاندار زندگی گزاری۔ اس عمر میں بھی ان کی زندہ دلی اور یادداشت ہم سب کے لیے خوشی کا باعث تھی۔ وہ ایک منظم اور سادہ زندگی کی مثال تھے۔”


اشوک گہلوت نے بھی مرحوم کی روح کے سکون اور لواحقین کو صبر و ہمت دینے کے لیے دعا کی۔