حیدرآباد

بٹس پلانی حیدرآباد کو سابق طالب علم جوڑے کا 36 کروڑ روپے کا عطیہ

بٹس پلانی انتظامیہ نے 18 ماہ قبل یہ فیصلہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لئے 100 ملین ڈالر کا فنڈ جمع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے ادارہ نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے سابق طلبہ سے تعاون کی اپیل کی تھی۔

حیدرآباد: بٹس پلانی کے سابق طالب علم جوڑے، چند پی گرگ اور منجو گرگ، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں، نے بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کو 36 کروڑ روپے (4 ملین ڈالر) کا خطیر عطیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔


بٹس پلانی انتظامیہ نے 18 ماہ قبل یہ فیصلہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لئے 100 ملین ڈالر کا فنڈ جمع کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے ادارہ نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے سابق طلبہ سے تعاون کی اپیل کی تھی۔


ادارہ کی اس اپیل پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر اور ملک میں موجود سابق طلبہ نے اب تک مجموعی طور پر 34 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں امریکہ میں مقیم چند گرگ اور ان کی اہلیہ نے 4 ملین ڈالر کی رقم بی آئی ٹی ایس حیدرآباد کو روانہ کی۔


واضح رہے کہ اس جوڑے نے 1968 میں بٹس پلانی سے میکانیکل انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی تھی جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہو گئے اور وہاں انٹرنیشنل ٹریڈ اور کریڈٹ کے کاروبار میں کامیابی حاصل کی۔بٹس پلانی کے وائس چانسلر وی رام گوپال راؤ نے اس فراخدلی پر گرگ خاندان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ستائش کی۔