تلنگانہ کے سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کانگریس میں شامل
تلنگانہ کے سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
انہوں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
کرشنا راونے جمعرات کی صبح نئی دہلی میں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
تمام کا خیال تھا کہ کولامیں ہونے والے جلسہ میں پرینکا گاندھی کی موجودگی میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے، لیکن کانگریس پارٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے کولاپورمیں ہونے والے جلسہ کو ملتوی کردیا ہے۔
کھرگے نے جوپلی کرشنا راؤ اور دیگر لیڈروں کا پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔ کوڑنگل کے سابق ایم ایل اے گروناتھ ریڈی، جو کرشنا راوکے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے، کو بھی ملکارجن کھرگے، نے کانگریس کاکھنڈواپہنایا۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے، پی وی سی کے سربراہ ریونت ریڈی، اتم کمار، وینوگوپال ریڈی،ملوروی اوردوسرے موجود تھے۔