امریکہ و کینیڈا

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خواتین کے پردہ کی حمایت کردی؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پردہ کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حجاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں خواتین کی پسند میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کہ اگر میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر ری پبلیکنز کی جانب سے امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پردہ کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

اس موقع پر بھی ٹرمپ نے اپنی روایتی بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ کرنے کے مقابلہ میں پردہ کرنا زیادہ آسان ہے اور اس سے وقت بھی بچتا ہے۔ اگر میں عورت ہوتا تو میک اپ پر پردے کو ترجیح دیتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسلمان ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے جبکہ ایسے لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے جنہوں نے ٹرمپ کے دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنے کے پیغام کو سراہا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی یہ وائرل ویڈیو 8 سال پرانی ہے، لیکن یہ ویڈیو سی این این نے دوبارہ نشر کی جو دیکھتےہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں ان کا حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

a3w
a3w