حیدرآباد

حیدرآباد کی برانڈ امیج کو عالمی شناخت دلانے فارمولا ای کو لایاگیا تھا:کے ٹی آر

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ اس کا مقصد تلنگانہ موبلٹی ویلی میں اختراعات، تحقیق اور الکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری لا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی برانڈ امیج کے ساتھ تلنگانہ کو عالمی شناخت دلانے کے لیے باوقار فارمولا ای کو بڑی کوشش کے ساتھ انہوں نے بی آرایس کے دورحکومت میں شہر لایاتھا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر

 انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ فارمولا ای کار ریس کو الیکٹرانک گاڑیوں کے شعبہ میں حیدرآباد کو ایک منزل بنانے کے عظیم ایجنڈے کے ساتھ آگے لایا گیا تھا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے تارک راما راو نے کہا کہ اس کا مقصد تلنگانہ موبلٹی ویلی میں اختراعات، تحقیق اور الکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری لا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ای۔موبلٹی ذریعہ12 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام اپنی حکومت کے ویژن اور حقیقت کو ضرور پہچانیں گے۔