شمالی بھارت

گاڑی الٹ جانے سے چار عقیدت مندوں کی موت اور دو زخمی

دو لوگوں کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا اور دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

سدھی: مدھیہ پردیش کے سدھی ضلع کے امیلیا تھانہ علاقے میں پریاگ راج جانے والی جیپ کے الٹ جانے سے چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
جنوب مشرقی امریکہ میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح کیمور پہاڑی علاقے میں پیش آئے اس حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد جیپ میں سوار تمام افراد کو اسپتال لایا گیا۔

دو لوگوں کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا اور دو کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

باقی دو مسافروں کا علاج چل رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیپ میں سوار تمام لوگ پڑوسی سنگرولی ضلع سے پریاگ راج جا رہے تھے۔

گاڑی بے قابو ہو کر پہاڑی علاقے میں الٹ گئی۔