شمالی بھارت

داڑھی منڈھوانے پر دارالعلوم دیوبند کے 4 طلبا کا اخراج

داڑھی منڈھواکر آنے والے طلبا کو ادارہ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ 6 فروری کو 4 طلبا کو اس لئے خارج کردیا گیا کہ وہ بے ریش ہوگئے تھے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 3 دن قبل دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کیا کہ اسلام میں داڑھی منڈھوانا حرام ہے۔

سہارنپور(یوپی): دارالعلوم دیوبند نے حکم جاری کیا ہے کہ طلبا داڑھی نہ منڈھوائیں۔ دارالعلوم کے شعبہ تعلیم کے انچارج مولانا حسین احمد نے پیر کے دن کہا کہ ادارہ میں زیرتعلیم کوئی بھی طالب ِ علم اپنی داڑھی نہ منڈھوائے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو اسے ادارہ سے خارج کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز

اس کے علاوہ داڑھی منڈھواکر آنے والے طلبا کو ادارہ میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ 6  فروری کو 4 طلبا کو اس لئے خارج کردیا گیا کہ وہ بے ریش ہوگئے تھے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 3 دن قبل دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کیا کہ اسلام میں داڑھی منڈھوانا حرام ہے۔

ربط پیدا کرنے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن اور قاضی ئ شہر لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ رسول اللہ ﷺداڑھی رکھا کرتے تھے۔ اسلام میں داڑھی رکھنا سنت ہے۔ مذہب میں داڑھی کی بڑی اہمیت ہے۔ اگر کسی شخض نے داڑھی رکھ لی اور بعد میں وہ بے ریش ہوگیا تو وہ گناہ گار سمجھا جائے گا۔

a3w
a3w