جرائم و حادثات

چار گجراتی سائبر دھوکہ باز حیدرآباد میں گرفتار

ڈی سی پی (سائبر کرائمز) کے شلپاولی نے بتایا کہ اشوک نے ایک کمپنی ’فلورا سلیوشن‘ کے نام سے شروع کی اور ورک فرام ہوم ڈیٹا انٹری ملازمتیں فراہم کرنے کے بہانے ملازمت کے خواہشمندوں سے رابطہ کیا۔

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جو ڈیٹا انٹری جاب کے بہانے لوگوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے چھ موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور پانچ ڈیبٹ کارڈس ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ملازمت دلانے کا جھانسہ، ملزم گرفتار
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

گرفتار افراد کی شناخت راہول اشوک بھائی باویسکر (25)، ساگر پاٹل (24)، کلپیش تھوراٹ (26) اور نیلیش پاٹل (24) کے طور پر کی گئی ہے جن تعلق گجرات سے بتایا جاتا ہے اور تمام گجراتی شہری ہیں۔

ڈی سی پی (سائبر کرائمز) کے شلپاولی نے بتایا کہ اشوک نے ایک کمپنی ’فلورا سلیوشن‘ کے نام سے شروع کی اور ورک فرام ہوم ڈیٹا انٹری ملازمتیں فراہم کرنے کے بہانے ملازمت کے خواہشمندوں سے رابطہ کیا۔

اس نے اپنی مدد کے لئے باقی تین ساتھیوں ساگر، کلپیش اور نیلیش کو ساتھ ملایا جنہوں نے اشوک کو بینک اکاؤنٹس فراہم کرتے ہوئے اس کی مدد کی۔

اشوک نے لوگوں سے رابطہ کیا اور کام کے بدلے معاوضہ ادا کرنے کا یقین دلایا۔ اس نے لوگوں کو’کیپچا ٹائپنگ ورک‘ کی پیشکش کی۔

جب متاثرہ لوگ اسائنمنٹ مکمل کرکے اسے پیش کرتے تو اشوک کام میں غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیتا۔ اس دوران جب متاثرین نوکری چھوڑ دیتے، تو وہ انہیں جعلی قانونی نوٹس بھیجتا تھا جس میں معاہدے کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی دھمکی دی جاتی تھی۔

اس طرح وہ لوگوں کو بلیک میل کرکے متاثرین سے رقم بٹورنے لگے۔ ایک متاثرہ شخص سے جس نے پولیس میں شکایت کی، انہوں نے تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے بٹورے تھے۔ اسی طرح دیگر متاثرین کو بھی انہوں نے بلیک میل کرکے رقومات حاصل کیں۔