تلنگانہ
نظام آباد میں نجی بس الٹنے سے چار افراد ہلاک، متعدد زخمی
تلنگانہ میں ضلع نظام آباد کے اندلوائی ڈویژن کے تحت گنارام میں قومی شاہراہ 44 پر جمعرات کی نصف شب ایک پرائیویٹ ٹریول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور متعدد ديگر زخمی ہوگئے۔
نظام آباد: تلنگانہ میں ضلع نظام آباد کے اندلوائی ڈویژن کے تحت گنارام میں قومی شاہراہ 44 پر جمعرات کی نصف شب ایک پرائیویٹ ٹریول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور متعدد ديگر زخمی ہوگئے۔
پولس کے مطابق، مسافر بس میں 22 افراد سوار تھے جو مہاراشٹر کے انکولہ کی طرف جا رہی تھی، راستے میں ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
زخمیوں کو علاج کے لیے نظام آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔