تعلیم و روزگار

اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ

انگریزی اور اردو دونوں میڈیم میں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ کلاس سے استفادہ کرنے والے امیدواروں کے لئے مطالعہ کا مواد فراہم کیا جائے گا۔ مواد 3 زبانوں میں فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل‘ حیدرآباد‘ جو محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر کنٹرول کام کررہا ہے کے زیر اہتمام اقلیتی طلبہ کو TSPSC گروپ I امتحان کے لئے مفت کوچنگ فراہم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن نمبر 2024/02‘ Dt: 19-02-2024 جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
گروپI مینس امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستیں مطلوب
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I کی مفت کوچنگ، 20 مارچ آخری تاریخ

انگریزی اور اردو دونوں میڈیم میں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ کلاس سے استفادہ کرنے والے امیدواروں کے لئے مطالعہ کا مواد فراہم کیا جائے گا۔ مواد 3 زبانوں میں فراہم کیا جائے گا۔

یعنی انگریزی‘ اردو اور تلگو زبان میں دیا جائے گا۔ تلنگانہ کے اہل اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ انگریزی اور اردو میڈیم کوچنگ کلاسس کے لئے درخواستیں وصولی کی آخری تاریخ 20 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

15 اپریل سے کلاسس شروع ہوں گی۔ درخواستیں دفتر تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد میں داخل کی جاسکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 23236112 040-اور ای میل [email protected] پر تھام کام کے دنوں میں صبح 10:30 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کریں۔