تلنگانہ

تلنگانہ کے 25 لاکھ خاندانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، 3,593 کروڑ روپے خرچ: نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہر اہل خاندان کو ماہانہ 200 یونٹ تک مفت بجلی دی جا رہی ہے جس کے بلوں کی مکمل ادائیگی حکومت خود کر رہی ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس فلاحی اقدام کو یقینی بنانے کے لیے اب تک سرکاری خزانہ سے 3,593 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر فائنانس ملو بھٹی وکرامارکا نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک اہم اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 25 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت بجلی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہر اہل خاندان کو ماہانہ 200 یونٹ تک مفت بجلی دی جا رہی ہے جس کے بلوں کی مکمل ادائیگی حکومت خود کر رہی ہے۔ بھٹی وکرامارکا نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس فلاحی اقدام کو یقینی بنانے کے لیے اب تک سرکاری خزانہ سے 3,593 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

نائب وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ اقدام عام شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے اور بنیادی خدمات کی آسان رسائی کو یقینی بنانے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس بیان کے ذریعہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کی اپنی ضمانتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔