ایشیاء

برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے سکھ یاتریوں کو فری پاکستانی ویزا

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ‘ برطانیہ اور کینیڈا کے سکھ یاتریوں کو ان کے مذہبی مقامات کی یاترا کے لئے پاکستان آمد پر اندرون 30 منٹ فری آن لائن ویزا مل جائے گا۔

اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ‘ برطانیہ اور کینیڈا کے سکھ یاتریوں کو ان کے مذہبی مقامات کی یاترا کے لئے پاکستان آمد پر اندرون 30 منٹ فری آن لائن ویزا مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات کیس، 12ٹراویل ایجنٹس گرفتار
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

نقوی نے جمعرات کے دن لاہور میں 44 رکنی بیرونی وفد سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ نقوی نے کہا کہ حکومت نے ویزا پراسیس کو آن لائن کرکے آسان بنادیا ہے۔ امریکہ‘ کینیڈا اور برطانیہ کے پاسپورٹ ہولڈرس اندرون 30منٹ آن لائن ویزا کسی فیس کے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت ان ممالک میں آباد ہندوستانی نژاد سکھوں کے لئے بھی ہے۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سال میں 10 بار پاکستان آئیں‘ ہم ہر بار آپ کا استقبال کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب جس طرح مسلمانوں کے لئے مقدس ہے‘ پاکستان سکھوں کے لئے مقدس ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہر سال پاکستان آنے والے سکھوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ کردینا چاہتے ہیں۔ نقوی نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ِ پاکستان 124 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا دے رہی ہے۔