تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں مال بردار ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ: ویڈیو
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں مال بردار ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں مال بردار ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ ٹرین کل شب ضلع کے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں تقریبا 5کروڑروپئے کا نقصان ہوا۔
اس ٹرین کے ویاگن میں آگ کو دیکھ کر اسٹیشن ماسٹر نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔