شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بہرائچ میں خوفزدہ مسلم دکاندار، دکانیں خالی کرنے لگے (ویڈیو)

بہرائچ میں دکاندار اپنا سامان خالی کررہے ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ ان کی دکانیں ڈھادی جائیں گی۔ مقامی قانون ساز کے بموجب پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے 23 دکانوں کو تخلیہ کی نوٹس جاری کی ہے جن میں 20 مسلمانوں کی ہیں۔

لکھنو/ بہرائچ (یوپی) (پی ٹی آئی)بہرائچ میں دکاندار اپنا سامان خالی کررہے ہیں۔ انہیں اندیشہ ہے کہ ان کی دکانیں ڈھادی جائیں گی۔ مقامی قانون ساز کے بموجب پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) نے 23 دکانوں کو تخلیہ کی نوٹس جاری کی ہے جن میں 20 مسلمانوں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
یو پی کے بہرائچ میں بھیڑئیے کا تازہ حملہ، لڑکا زخمی
مذہبی جلوس پر سنگباری، فرقہ وارانہ جھڑپ
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
یہ ڈاکٹر امبیڈکر کے خوابوں کا ہندوستان نہیں۔ اداکار پرکاش راج

یہ کریک ڈاؤن بہرائچ کے مہاراج گنج علاقہ میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے دوران ایک 22 سالہ ہندو نوجوان کو گولی مارے جانے کے چند دن بعد ہورہا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ مہسی سریشور سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ لوگ اپنی دکانیں خالی کررہے ہیں۔ خالی نہ کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن دکانوں کو نوٹسیں جاری کی گئیں ان میں 3 ہندوؤں کی اور 20 مسلمانوں کی ہیں۔ مجموعی طورپر 50 کے لگ بھگ دکانیں ہیں۔ ایک یا دو کو چھوڑکر زیادہ تر مہاراج گنج بائی پاس پر بنی ہیں اور انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا چاہے اس کا مذہب جو بھی ہو۔ کرایہ پر ہوٹل چلانے والے سونو موریہ نے کہا کہ اس کے مکاندار نے اس سے ملگی خالی کردینے کو کہا ہے۔سونو موریہ نے بھگوان پور جاتے ہوئے پی ٹی آئی سے کہا کہ مہاراج گنج سے 8 کیلومیٹر دوربھگوان پور میں میری دکان ہے۔ مکاندار نے کہا ہے کہ وہاں انکروچمنٹ کی نوٹس لگ گئی ہے‘ انہدامی کارروائی ہوئی تو میرا نقصان ہوگا۔

سمیع اللہ‘ سبینہ اور رانی جیسوال نے دعویٰ کیا کہ انہیں چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی نے جمعہ کے دن مہاراج گنج علاقہ کا معائنہ کیا تھا اور 20 تا 25 مکانوں کی پیمائش کی تھی۔ ان مکانوں میں عبدالحمید کا مکان شامل ہے جو اتوار کے دن رام گوپال مشرا کی ہلاکت کا ایک ملزم ہے۔

ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ ہر سال ہونے والی مشق ہے۔ چوراہوں اور سڑک کے جنکشن پوائنٹس پر بنے مکان گرادیئے جاتے ہیں۔ غیرقانونی مکانوں کی شناخت ہوچکی ہے جنہیں روڈ کنٹرول ایکٹ 1964کے تحت نوٹس جاری کی جائے گی۔

نوٹس میں عبدالحمید سے کہا گیا کہ وہ اندرون 3 یوم تخلیہ کردے ورنہ مکان ڈھادیا جائے گا اور اخراجات اس سے وصول کئے جائیں گے۔ ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) مونیکا رانی نے جمعہ کے دن اخباری نمائندوں سے کہا تھا کہ مہاراج گنج میں سڑکوں کو چوڑی کرنے کے لئے متجاوزات ہٹائے جارہے ہیں۔

ہفتہ کے دن سماج وادی پارٹی قائد ماتاپرساد پانڈے کو بہرائچ آنے سے روک دیا گیا۔ قائد اپوزیشن یوپی اسمبلی نے کہا کہ ان سے کہا گیا ہے کہ بہرائچ نہ جائیں کیونکہ وہاں کی صورتِ حال بگڑسکتی ہے۔