مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 3 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

1833۔ برطانیہ نے جنوبی اٹلانٹک کے فاکلینڈ جزیرے پر قبضہ کیا

نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 3 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1496۔ لیونارڈو دی ڈاونچی نے فلائنگ مشین کا ناکام تجربہ کیا۔

1777۔ امریکی جنرل جارج واشنگٹن نے پرنسٹن کی لڑائی میں برطانوی جنرل چارلس کارنولیس کو ہرایا۔

1815۔ آسٹریا، برطانیہ اور فرانس نے پرسیا اور روس کے خلاف ایک خفیہ دفاعی معاہدہ کیا۔

1833۔ برطانیہ نے جنوبی اٹلانٹک کے فاکلینڈ جزیرے پر قبضہ کیا

1836۔ لکھنٔو سے شائع ہونے والے مشہور اردو روزنامہ ’اودھ اخبار‘کے ناشر منشی نول کشور کی پیدائش ہوئی۔

1870۔ امریکہ میں بروکلین پل کی تعمیر شروع ہوئی۔

1880۔ انگریزی کا مشہور ہفت روزہ السٹریٹیڈ ’ویکلی آف انڈیا‘کاپہلا شمارہ بمبئی سے شائع ہوا۔

1894۔ رویندر ناتھ ٹیگور نے شانتی نکیتن میں ’پوش میلے‘کا افتتاح کیا۔

1901۔ شانتی نکیتن میں برہم چریہ آشرم کھلا۔

1911۔ امریکہ میں ڈاک بچت بنک کا افتتاح ہوا۔

1924۔ برطانوی شہری ہارورڈ کریٹ نے لکسر کے نزدیک فرعون توتن خامن کا تابوت تلاش کیا۔

1929۔ مہاتما گاندھی نے لارڈ اِرون ملاقات کی۔

1943۔ ٹیلی ویژن پر پہلی بار گمشدہ لوگوں کے بارے میں اطلاع نشر گئی۔

1945۔ امریکی طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا پر حملہ کیا۔

1946۔ دوسری عالمی جنگ میں عوام کے زبردست دباؤ کے بعد برطانوی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل کلاوودے آچنلیک نے آزاد ہند فوج کے تین سینئر افسروں کو بری کیا۔

1947۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بہار میں فسادزدہ علاقوں کا دورہ شروع کیا۔

1947۔ امریکی کانگریس کی کارروائی پہلی مرتبہ ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی۔

1956۔ فرانس میں ایفل ٹاور کے بالائی حصے میں آگ لگنے سے کافی نقصان ہوا۔

1957۔ فرانس کے پینسلوینیا میں ہیملٹن واچ کمپنی نے پہلی بار الیکٹرانک گھڑی بنائی۔

1958۔ ویسٹ انڈیز فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔

1959۔ الاسکا کو امریکہ کا 49 واں صوبہ اعلان کیا گیا۔

1961۔ امریکی صدر ڈوائٹ آئزن ہاور نے کیوبا کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع کئے۔

1968۔ ملک کے پہلے موسم سے متعلق راکٹ ’مینکا‘کا تجربہ کیا گیا۔

1974۔ برما نے آئین اختیار کیا۔

1976۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1977۔ ایپل کمپٹولر کا قیام عمل میں آیا۔

1988۔ برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی خاتون بنیں۔

1991۔ اسرائیل نے 23 سال بعد سوویت یونین میں قونصل خانہ کو دوبارہ کھولا ۔

1993۔ امریکی صدر جارج بش اور روس کے صدر بورس یلتسن نے دونوں ملکوں کے نیوکلیائی ذخیرے میں دو تہائی کٹوتی کرنے کے لئے اسٹارٹ۔دوم معاہدے پر دستخط کئے۔

1993۔70 لاکھ لوگوں نے جنوبی افریقہ کی شہریت حاصل کی۔

1994۔ ونیزویلا میں قیدیوں کی بغاوت میں تقریباً 100افراد مارے گئے۔

1995۔ ہریانہ کے ڈبوالی میں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 360 لوگوں کی موت ہوئی۔

1998۔ اسرائیل میں اسلامی بغاوت کے دوران 412 لوگوں کو قتل کیا گیا۔

1999۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ پر پانی کا پتہ لگانے کے لئے اپنا دوسراانسان کے بغیر طیارہ بھیجا۔

2000۔ کلکتہ کا نام سرکاری طور پر کولکاتا رکھا گیا۔

2004۔ پیرس جانے والے مصر کے ایک بوئنگ 737 طیارہ کے بحر احمر میں حادثے کا شکار ہونے سے مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 148 مسافر ہلاک ہوئے۔

2004۔ مصر ائرلائنس کے طیارے کے بحراحمر میں گرجانے سے اس میں سوار تمام 148 مسافر مارے گئے۔

2005۔ یو ایس اے نے تامل ناڈو میں سونامی متاثرہ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لئے 6.2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

2007۔ چین کی مارگریٹ چان نے ورلڈ ہیلتھ فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔

2009۔ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پر حملہ کیا۔

2009۔ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

2015۔ نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر باگا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرم کے حملے میں تقریباً 2000 لوگوں کی موت ہوئی۔