مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 13 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1534 - عثمانی افواج نے شمال مغربی فارس میں تبریز پر قبضہ کر لیا۔

حیدرآباد: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 جولائی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1534 – عثمانی افواج نے شمال مغربی فارس میں تبریز پر قبضہ کر لیا۔

1645 – الیکسی رومانوف اپنے والد مائیکل کی جگہ روس کا حکمران بنے۔

1771 – برطانیہ کے مشہور نیویگیٹر جیمز کک کی زمین کے جنوبی نصف کرہ کی تاریخی تلاش تین سال بعد ختم ہوئی۔

1772 – کیپٹن جیمز کک نے بحیرہ جنوب میں اپنا دوسرا سفر شروع کیا۔

1803۔ راجا رام موہن رائے اور الیکزینڈر ڈف نے پانچ طلبا کے ساتھ اسکاٹش چرچ کالج شروع کیا۔

1832امریکہ میں سسی پسی ندی کے منبع کا پتہ چلا۔

1863 – نیویارک میں سول وار ڈرافٹ کے مخالفین کے فساد میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

1878 – برلن کانگریس نے بلقان کے ممالک کو یورپی طاقتوں میں تقسیم کر دیا۔

1887 – اسکاٹ لینڈ میں دوسرا ریل پل شروع ہوا، جس کا آج بھی استعمال ہو رہا ہے۔

1905کلکتہ کے بنگلہ ہفتہ روزہ اخبار سنجیونی نے برطانوی اشیا ء کے بائیکاٹ کی حمایت کی۔

1908۔ لندن میں چوتھے جدید اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

1913۔ صنعت کار تلسی پرساد کھیتان کی پیدائش ہوئی۔

1918 – خلیج ٹوکیاما میں جاپانی جنگی جہاز میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 500 افراد ہلاک ہو گئے۔

1929مجاہد آزادی جتیندر ناتھ بوس نے اپنا تاریخی دھرنا شروع کیا۔

1930پہلا فیفا فٹبال کپ یوروگوئے میں شروع ہوا۔

1932۔ ہندی فلموں کی معروف اداکاری بینا رائے کا جنم ہوا۔

1929-جتندر ناتھ داس نے تاریخی بھوک ہڑتال شروع کی۔

1942۔ہندی اور انگریزی کی جدید افسانہ ا ور ناول نگار سنیتا جین کی پیدائش ہوئی۔

1945پہلا نیوکلیائی بم دھماکہ نیو میکسیکو میں کیاگیا۔

1962امریکہ نے نیوڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1974ہیڈنگلے میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ہوا۔

1977حکومت ہند کی طرف سے 1954 میں شروع کئے گئے بھارت رتن، پدم بھوشن جیسے شہری اعزازات دینے کا سلسلہ منقطع کردیا گیا۔

1977انڈونیشیا میں کشتی حادثہ میں 77 لوگوں کی موت ہوئی۔

2000۔ فجی میں مہیندر چودھری سمیت 18 قیدی رہا ہوئے۔

2004 – روسی صدر پوتن نے سائبیریا اور ملک کے مشرق بعید کے علاقوں کی ترقی کے لیے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

2006۔ نیوکلیائی بم بنانے سے متعلق ایران کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کیا گیا۔

2011- ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے زاویری بازار، اوپرا ہاؤس اور دادر میں بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک 130 زخمی ہوئے۔

2013- ہندستانی خاتون مصنف شرمیلا ریگے کا انتقال ہوا۔

2014 – بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے دوسرا کارگو راکٹ آربیٹل سائنسز کارپ نے لانچ کیا۔

2014- امریکی صدر بارک اوباما کے مواخذے کے لیے سیاسی مخالفین کی تجویز کو امریکی ایوان کی عدالتی کمیٹی نے مسترد کر دیا۔

2016 – برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسا مے کو منتخب کیا۔

a3w
a3w