مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 29 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

حیدرآباد: ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں 29 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں 29 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1444۔ سکندر بیگ نے آٹومن سلطنت کی فوج کو شکست دی۔

1613۔ ولیم شیکسپیئر کے گلوب تھیٹرکو آگ لگنے سے نقصان پہنچا۔

1757۔ پلاسی کی جنگ میں بنگال کے نواب سراج الدولہ سے غداری کرنے والے میر جعفر کو انگریزوں نے بنگال، بہار اور آسام کا نواب بنا دیا۔

1850۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم سر رابرٹ پیل گھڑسواری کے دوران گر گئے جس کے تین دن بعد ان کا انتقال ہو گیا۔

1864۔ کناڈا کیوبیک کے مونٹ سینٹ ہلیری قصبے کے قریب گرینڈ ٹرنک ریلوے لائن پر ایک ٹرین کی رشیليو دریا میں گر جانے سے قریب 100 لوگوں کی موت ہو گئی۔

1873۔ مشہور بنگالی شاعر مائکل مدھوسودن دت کا انتقال ہوا۔

1880۔ فرانس نے تاہیتی جزیرے کو اپنی کالونی بنا لیا۔

1893۔ مشہور ہندوستانی ریاضی داں پروفیسر پرشانت چندمہالانوبس کی پیدائش ہوئی۔

1932۔ سوویت یونین اور چین نے عدم جارحیت معاہدے پر دستخط کئے۔

1961۔ مشہور مجاہد آزادی، سیاستداں اور پہلے وزیر دفاع سردار بلدیو سنگھ کا انتقال ہوا۔

1966۔ امریکہ نے شمالی ویت نام کے قریب ایندھن اسٹوریج مرکز پر بم گرائے۔

1974۔ اسابیل پیرون لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا کی پہلی خاتون صدر بنیں۔

1976۔ سشیلز جزیرہ برطانیہ کی غلامی سے آزاد ہوکرجمہوریہ بنا۔

1995۔ امریکی خلائی گاڑی اٹلانٹس پہلی بار روسی خلائی اسٹیشن میں پہنچی۔

1997۔ وشوناتھ آنند نے جرمنی میں فرینکفرٹ چیس کلاسک ٹورنامنٹ جیتا۔

2002۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریائی بحری افواج کے مابین تصادم میں 13 شمالی کوریائی اور 6 جنوبی کوریائی بحری فوجیوں کی موت ہوئی اور ایک شمالی کوریائی بحری جہاز تباہ ہوکر غرقاب ہوگیا۔

2002۔ امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج بش کا کولونوسکوپی علاج شروع ہونے کی وجہ سے نائب صدر ڈک چینے نے ڈھائی برس صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔

2007۔ آئی فون کے نام سےمشہور ایپل کا پہلا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آیا۔

2012۔ تقریباً 15 ہزار نیوکلیائی مخالف مظاہرین نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے دفتر کا محاصرہ کیا۔

a3w
a3w