مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 30 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

حیدرآباد: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 30 اکتوبر کی اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ

1611 ۔گسٹاف دوم ایڈولف 17 سال کی عمر میں سویڈن کا بادشاہ بنا۔

1883 ۔عظیم مفکر اور سماجی مصلح سوامی دیانند سرسوتی کا انتقال ہوا۔

1909 ۔مشہور سائنسداں ہومی جہانگیر بھابھا کی پیدائش ہوئی۔

1922 ۔بینوٹو مسولینی نے اٹلی میں حکومت تشکیل دی۔

1930 ۔ترکی اور یونان نے دوستی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

1945 ۔ہندوستان اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔

1956 ۔ہندوستان کا پہلا پانچ ستارہ ہوٹل ’اشوک‘کھلا۔

1960 ۔برطانیہ میں پہلی مرتبہ گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

1963 ۔افریقی ممالک مراقش اور الجیریا نے جنگ بندی معاہدہ پر دستخط کئے۔

1975 ۔ اسپین میں کنگ جوآن کارلوس نے اقتدار سنبھالا۔

1980 ۔سینٹرل امریکی ممالک ہنڈورس اور ایل سلواڈور نے سرحدی تنازع حل کیا۔

1990 ۔مقبول اداکار ونود مہرا کا انتقال ہوا۔

1994 ۔ بالکن ملک مقدونیہ کے پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو اتحاد کی فتح ہوئی۔

2008 ۔ گوہاٹی سمیت آسام کے مختلف حصوں میں کم از کم 18 دھماکے ہوئے، جن میں 81 سے زائد افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

2013 ۔تلنگانہ کے محبوب نگر میں ایک بس میں آگ لگنے سے 44 لوگوں کی موت ہوئی۔