تاریخ کے جھروکوں سے۔ 11 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا
1845۔پہلی انگریز سکھ جنگ کا آغاز ہو۔
نئی دہلی: عالمی اور قومی تاریخ میں 11 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1667۔ایسٹ انڈیا کمپنی کو مدراس کا پہلا ’میونسپل چارٹر‘ تیار کرنے کے لئے اختیار دیا گیا۔
1780۔جنرل گوڈارڈ نے ممبئی کے باسن قلعہ پر قبضہ کیا۔
1810۔ فرانس کے معروف مصنف اور شاعر الفریڈ ڈوموس کی پیرس میں پیدائش ہوئی۔
1845۔پہلی انگریز سکھ جنگ کا آغاز ہو۔
1858۔مغربی بنگال کے بنکم چندرچٹوپادھیائے اور یدوناتھ بوس مشترکہ طور پر کلکتہ یونیورسٹی سے آرٹ میں گریجویش ڈگری حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی بنے۔
1901۔اٹلی کے جیومارکونی نے جنوبی مغربی انگلینڈ سے پہلی بار ٹرانس اٹلانٹک ریڈیو سگنل کناڈا کے سینٹ جونس نیوناوون لینڈ بھیجا۔
1907۔ نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کی عمارت آگ میں جل کر خاکستر ہوئی۔
1917۔ ہوسٹن میں فسادات میں ملوث 13 غیر سفید فام فوجیوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔
1922۔ ہندوستانی سنیما کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی پیدائش ہوئی۔
1935۔ ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کی پیدائش ہوئی۔
1941۔اٹلی اور جرمنی نے امریکہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔ امریکہ کانگریس نے بھی دونوں ملکوں کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ساتھ ہی کیوبا کوسٹاریکا، نکاراگوا، ڈومنک ری پبلک، گواٹیمالا، اور پولینڈ نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1946۔ڈاکٹر راجندر پرساد آئین ساز اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔
1946۔ یوروپی ملک اسپین کو اقوام متحدہ سے معطل کیا گیا۔
1958۔ ولسن جونس ایمیچیور بلیئرڈس میں عالمی چمپئن بنے۔
1960۔ الجیریا میں فسادات میں 114 افراد مارے گئے۔
1964۔ اقوام متحدہ کی یونیسیف کا قیام عمل میں آیا۔
1967۔ مغربی ہندوستان میں زلزلے سے 170 افراد ہلاک ہوئے۔
1969۔ لیبیا نے ملک میں آئین نافذ کیا۔
1969۔ شطرنج کے بادشاہ وشوناتھ آنند کا جنم ہوا۔
1971۔ امریکہ میں لبریشن پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
1986۔ جنوبی افریقہ نے پیرس کے خلاف سنسرشپ نافذ کیا۔
1994۔ روس کے اس وقت کے صدر بورس یلتسن نے چیچن باغیوں پر حملہ کیا اور ان کے علاقوں میں فوج بھیجی۔
1997۔ دنیا کے سبھی ممالک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کرنے پر متفق ہوئے۔
2007۔ الجیریا میں عدالت کے احاطے اور اقوام متحدہ کے مقامی دفتر کے نزدیک دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 45 افراد مارے گئے۔
2012۔ ہندوستانی شاستریہ سنگیت کو دنیا میں شناخت دلانے والے معروف ستار نواز پنڈت روی شنکر کا انتقال ہوا۔
2016۔ مصر کی راجدھانی قاہرہ میں بمباری میں 25 ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوئے۔