مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، ما ضی میں 27 مارچ کو کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1117۔کرناٹک کے ہیلبڈ میں چناکیشو کا مندر قائم ہوا۔

1552۔سکھوں کے گرو انگد کا انتقال ہوا تھا۔

1625۔ برطانیہ کے شہنشاہ جیمس اول کا انتقال ہوا تھا۔

1625۔ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے راجا چارلس اول تخت نشیں ہوئے۔

1625 ۔انگریز حکمراں چارلس نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو بامبے دے دیا۔

1703۔روس کے زار پیٹر مہان نے سینٹ پیٹرس برگ شہر قائم کیا۔

1713۔ اسپین جبرالٹر اور منورکا برطانیہ کو دینے پر راضی ہوا تھا۔

1721۔فرانس اور اسپین نے میڈرڈ کے معاہدے پر دستخط کئے۔

1794۔ امریکی بحریہ قائم کی گئی۔

1802۔برطانیہ، فرانس، اسپین اور باربین جمہوریہ کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت برطانیہ نے ترنداد اور سری لنکا پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

1845۔جرمنی سائنسداں ولیم رانجٹن کی پیدائش ہوئی تھی۔

1847۔ میکسیکو اور امریکہ کے درمیان ہوئی لڑائی میں امریکی فوجوں نے ویرہ کج قلعہ کی ناکہ بندی کی۔

1854۔برطانیہ اور روس کے درمیان لڑائیشروع ہوئی۔

1871۔ پہلا بین الاقوامی رگبی فٹبال میچ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ایڈنبرگ میں کھیلا گیا۔

1878۔برطانیہ نے روسی حملے کے اندیشہ سے اپنے ریزرو فوج کو ڈیوٹی پر بلایا۔

1884۔امریکہ میں بیل ٹیلفیون کمپنی بوسٹن سے نیویارک سیٹی کے درمیان ٹیلفون رابطہ پہلی بار قائم ہوا۔

1923 ۔ تھرمس فلاسک کے موجد جیمس ڈیور کاانتقال ہوا۔

1933 ۔جاپان نے لیگ آف نیشنز کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

1933۔ریزی نالڈ گبسن اور ایرک ولیمس فاسیٹ نے پالی تھین کی ایجاد کی۔

1941۔ دوسری عالمگیر جنگ میں یوگوسلاویہ کے حکمراں پرنس پال کو ہٹلر سے سمجھوتہ کرنے کی پاداش میں ایک فوجی انقلاب میں ہٹا دیا گیا۔

1945۔جرمنی نے ہیگ سے V2 راکٹ سے برطانیہ پر حملے کئے۔

1945۔ ارجنٹینا نے جرمنی اور جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1958۔ نکیتا خروشچیف روس کے وزیراعظم بنے۔

1964۔اقوام متحدہ امن فوج نے قبرص میں باقاعدہ کام کاج سنبھال لیا۔

1964۔ الاسکا میں آئے 2.9 شدت زلزلہ سے ایک سو سے زائد افرادہلاک ہوئے۔

1968۔دنیا کے پہلے خلائی مسافر یوری گیگرین کی موت ماسکو کے نزدیک ایک طیارہ حادثے میں ہوئی۔

1968۔انڈونیشیا میں صدر سکارنو کی جگہ سوہارتو نے لی۔

1977۔ڈچ اور امریکہ کے ایل ایم پین ایم کے دو بوئنگ 757طیاروں کے درمیان کینیڈی جزیرے کے ٹینیرف ہوائی اڈے پر ہوئی ٹکر میں 583 مسافر ہلاک ہوئے۔

1977 ۔وزیراعظم اندرا گاندھی نے جو ایمرجنسی تین دسمبر 1971 کو ہندوستان میں لگائی تھی وہ ہٹالی گئی۔

1980۔ناروے کے پاس ایک تیل پلیٹ فارم کے ڈوبنے سے 147 افراد جاں بحق ہوگئے۔

1989۔ایران میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب کا نیا دور شروع ہونے کے بعد ان کے اعتدال پسند جانشیں آیت اللہ حسین علی منتظری نے استعفی دے دیا۔

1994۔یوروپ کی حفاظت کے لئے چار ملکوں کے ذریعہ تیار کئے گئے اعلی تکنیک والے جیٹ لڑاکوں طیارہ ’یورو فائٹر‘ نے اپنی پہلی پرواز بھری۔

1995۔جنوبی افریقہ کے صدر نیلسن منڈیلا نے اپنی اہلیہ وینی منڈیلا کو وزارت سے برطرف کردیا۔

1996۔اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق ربین کے قاتل اگال امیر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

2000۔ ولادیمیر پوتن روس کے صدر منتخب ہوئے۔

2002 ۔ہالی ووڈ کی مشہور مزاحیہ اداکاراوَں میں شمار کی جانے والی ڈڈلے مور کا انتقال ہوا تھا۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w