مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 5 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

1260۔ کلبلائی خان منگول سامراج کے حکمراں بنے۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 5 مئی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1260۔ کلبلائی خان منگول سامراج کے حکمراں بنے۔

1479۔ سکھوں کے تیسرے گرو اور مشہور سماجی کارکن امرداس کی امرتسر میں پیدائش ہوئی۔

1494۔ نئی دنے میں کے اپنے دوسرے سفر میں کرسٹوفر کولمبس نے جمائیکا کی کھوج کی۔

1762۔ روس اور پروشیا نے سینٹ پیٹرز برگ امن معاہدے پر دستخط کئے۔

1786۔ برٹش ہندوستان کے پہلے گورنر جنرل ورین ہیسٹنگکے خلاف مزید الزامات لگائے گئے۔

1818۔ عظیم مفکر، مؤرخ اور مشہور جرمن ماہر اقتصادیات کارل مارکس کا جنم ہوا۔

1821۔فرانس کے بادشاہ نیپولین بوناپارٹ کا جزیرہ سینٹ ہیلینا میں انتقال ہوا۔

1883۔ سریندر ناتھ بنرجی جیل جانے والے پہلے صحافی بنے۔

1888۔ عظیم انقلابی ترلوك ناتھ چکرورتی کی پیدائش ہوئی۔

1903۔ معروف مجاہد آزادی، ماہر تعلیم، اور مشہور لیڈر تروپور سبرامنیم اویناش لنگم چٹیار کی تمل ناڈو کے تروپور میں پیدائش ہوئی۔

1912۔ سویڈن کے اسٹاک ہوم میں پانچویں اولمپک کھیلوں کاآغاز ہوا۔

1916۔ سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

1932۔ جاپان اور چین نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1932۔ بنگلہ کے مشہور مصنف اور ناول نگار پربھات کمار مکھوپادھیائے کا انتقال ہوا۔

1936۔ اٹلی کی فوج نے ادیس ابابا پر قبضہ کیا۔

1944۔ پاکستان کے مسئلہ پر گاندھی۔جناح کی بات چیت ہوئی۔

1944۔ مہاتما گاندھی جیل سے رہا ہوئے۔

1961۔ ایلن شیفرڈ خلا میں جانے والے پہلے امریکی بنے۔

1977۔ چندرشیکھر جنتا پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔

1980۔ برطانوی فوج لندن میں ایرانی سفارتخانہ میں گھس گئے اور پانچ میں سے چار مسلح افراد کو مارکر یرغمالوں کو چھڑالیا۔

1984۔ فو دورجی بغیر آکسیجن کے دنیا کی سب سے اونچیچوٹی ماونٹ ایوریسٹ کو فتح کرنے والے پہلے ہندوستانی کوہ پیما بنے۔

1989۔ مشہور صنعت کار نول ٹاٹا کا انتقال ہوا۔

1994۔ برطانیہ میں مقامی انتخابات میں لیبر پارٹی نے کنزرویٹو پارٹی کو شکست دی۔

1998۔ مرکزی وزیر یشونت سنہا اور مدن لال کھورانہحوالہ معاملہ میں بے گناہ ثابت ہوئے۔

2004۔ پکاسو کی ایک تصویر نیلامی میں 000،168،104 ڈالر میں فروخت ہوئی اور ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔

2005۔بر طانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنما ٹونی بلیئر تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنے۔

2006۔ بالی ووڈ کے مقبول و مشہور موسیقار نوشاد کا 87سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ہندستان کلاسیکی موسیقی کا ہندی فلموں میں استعمال کیا۔

2012۔ نیپال میں سیلاب سے 17 افراد مارے گئے اور 47 لاپتہ ہوئے۔